برازیل صدر کی ہڑتال نہ کرنے پر پولیس کی تنخواہ میں اضافے کی پیشکش

برازیل صدر کی ہڑتال نہ کرنے پر پولیس کی تنخواہ میں اضافے کی پیشکش

  



برازیلےہ ( نیٹ ینوز)برازیل کی صدر ڈیلما روسیف نے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ہڑتال نہ کرنے پر پولیس کو تنخواہوں میں اضافے کی پیشکش کردی۔ صدر نے میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے افراد کو مکمل سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔ برازیل میں فٹبال ورلڈکپ کے آغاز میں آٹھ دن باقی ہیں اور ملک بھر میں ہڑتالوں کا سلسلہ جارہے۔ حکومت نے ورلڈ کپ کے دوران ہڑتال نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد سے زیادہ اضافے کی پیشکش کر دی ہے۔فیڈرل پولیس یونین کے مطابق دارالحکومت برازیلیہ کی پولیس نے آفر کامثبت جواب دیا ہے۔ حکومت آئندہ چند روز میں برازیل کی چھبیس ریاستوں میں آفر پیش کرنے کوکہا ہے۔ گورنمنٹ نے ٹورنامنٹ کے سیکیورٹی آپریشن پر آٹھ سو ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...