فیفا ورلڈ کپ،وارم اپ میچز، چلی، یوراگوئے اور آئیوری کوسٹ کی فتح

فیفا ورلڈ کپ،وارم اپ میچز، چلی، یوراگوئے اور آئیوری کوسٹ کی فتح

  



 لاہور( سپورٹس ڈیسک)عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ 2014ءکے شروع ہونے میں چند دن باقی ہیں، فیفا ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچوں میں ٹیموں کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے چلی کی ٹیم نے ناردرن آئرلینڈ کو، یوراگوئے نے سلوانیہ اور آئیوری کوسٹ نے ایل سلواڈور کو شکست دی۔ پہلے میچ میں چلی کی ٹیم نے ناردرن آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے ہرا دیا۔ چلی کی طرف سے ورگس اور پینیلا نے ایک ایک گول سکور کیا۔ حریف ٹیم نے گول کرنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ اس مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی۔ یوراگوئے اور سلوانیہ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں یوراگوئے نے بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد سلوانیہ کو 2-0 سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے کاوانی اور سٹوانی نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تیسرے میچ میں آئیوری کوسٹ نے سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ آئیوری کی طرف سے جروینو اور ڈروگبا نے ایک ایک گول کیا جبکہ حریف ٹیم کی طرف سے واحد گول الواریز ہرنینڈز نے سکور کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...