کروشیا اور آسٹریلیا کی فٹبال ٹیمیں آج وارم اپ میچ میں مدمقابل

کروشیا اور آسٹریلیا کی فٹبال ٹیمیں آج وارم اپ میچ میں مدمقابل

  



ریوڈی جنیرو( نیٹ نیوز)کروشیا کی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برازیل پہنچ گئی۔ 12 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں کروشیا کا مقابلہ برازیل سے ہوگا۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل کروشیا کی ٹیم اپنا آخری وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں کروشیا کی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے جہاں اسے میزبان برازیل، میکسیکو اور کیمرون کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔ کروشیا کی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی 1998 کے ایڈیشن میں تیسری پوزیشن کا حصول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...