کینیڈا میں فائر نگ سے تین پولیس افسر ہلاک دو زخمی

کینیڈا میں فائر نگ سے تین پولیس افسر ہلاک دو زخمی

  



                                                      ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا کے صوبہ برنز ویک کے شہر مونکٹن میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں تین پولیس افسر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ¾ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق وہ 24 سالہ جسٹن بیورک کی تلاش میں ہیں جومسلح اور خطرناک ہے۔ پولیس نے مشتبہ شخص ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں اس شخص کے پاس ہتھیار ہیںحکام نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تلاش کا کام دو گلیوں پر مرکوز کیا گیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دو زخمی پولیس افسروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جو خطرے سے باہر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تندہی سے مشتبہ شخص کی تلاش میں ہیں۔نیو برنز ویک کے پریمیر ڈیوڈ آلوارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ انھیں اس واقعے کے رونما ہونے پر دھچکا لگا اور صدمہ پہنچاانھوں نے کہا کہ میں برنز ویک کے رہنے والوں کہتا ہوں وہ حالات کا جائزہ لیتے رہیں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔مونکٹن کے ایک رہائشی نے سی ٹی وی کو بتایا کہ اس نے اور اس کے شوہر نے چار یا پانچ گولیاں فائر ہونے کی آوازیں سنی۔ ہیڈی جیمز نے کہا کہ جب اس نے اور اس کے شوہر نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو انھیں وہاں ایک خراب گاڑی کمبل میں لپٹی ایک لاش دکھائی دی۔ایک دوسرے شہری نے ٹورنٹو سٹا اخبار کو بتایا کہ انھوں نے پہلی گولی کی آواز مقامی وقت کے مطابق شام کو تقربیاً آٹھ بجے سنی۔

مزید : عالمی منظر


loading...