قومی کرکٹ ٹیم کا طویل المدتی تربیتی کیمپ اختتام پزیر

قومی کرکٹ ٹیم کا طویل المدتی تربیتی کیمپ اختتام پزیر

  



لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں اور فٹس کو بہتربنانے کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں باقاعدہ اختتام جمعرات کے روز ہوگیا ۔پانچ مئی سے شروع ہونے والے ایک ماہ پر محیط تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو فٹنس باﺅلنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ٹریننگ دی گئی جس سے کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس اور پرفارمنس کو بہتر بنانے کا موقع ملا ۔کیمپ میں اہم مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانا تھا جس میں پی سی بی کا فی حد تک کامیاب رہا ۔کیمپ کے دوران پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ سبحان احمد بھی کھلاڑیوں کو فراہم کردہ سہولتوں اور ان کی پرفارمنس کا جائزہ لیتے رہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں میں سخت محنت کا جذبہ پیدا ہوا ۔

 40 کھلاڑیوں کو 2 گروپس پی سی بی پینتھرز اور پی سی بی ٹائیگرز میں تقسیم کیا گیا تھا ۔پی سی بی پینتھرز میں احمد شہزاد ،توفیق عمر ،عمران فرحت ،یاسر حمید ،مصباح الحق ،عمر اکمل ،فیصل اقبال ،حارث سہیل ،فواد عالم ،شاہد آفریدی ،سہیل تنویر ،عبدالرحمان ،عاطف مقبول ،عمر گل ، احسان عادل ،وہاب ریاض ،راحت علی ،محمد سمیع ،عدنان اکمل اور بابر اعظم جبکہ پی سی بی ٹائیگرز میں ناصر جمشید ،شرجیل خان ،شان مسعود ،خرم منظور،یونس خان ،اسد شفیق ، ،صہیب مقصود ،عمر امین ،محمد حفیظ ،انور علی ،ذوالفقار بابر ،رضا حسن ،یاسر شاہ،محمد طلحہ ،محمد عرفان ،بلاول بھٹی ،اعزاز چیمہ ،،اظہر علی ،سرفراز احمد اور محمد سمیع شامل ہیں ۔ٹریننگ کیمپ کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں کو فٹنس پلان دیدیئے گے جس پر وہ کام کریں گے جبکہ سری لنکا کی سیریز سے قبل بھی کھلاڑیوں کا دس بارہ دن کا کیمپ لگے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...