بینکاک ،پڑ وسی ممالک ہماری حمایت کرتے ہیں ، قابض فوجی حکومت کا دعویٰ

بینکاک ،پڑ وسی ممالک ہماری حمایت کرتے ہیں ، قابض فوجی حکومت کا دعویٰ

  



                                               بینکا ک (این این آئی)تھائی لینڈ میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قابض فوجی حکومت نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک ان کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ۔فوج کے ایک ترجمان ینگوتھ مییالارپ نے کہا کہ چین اور ویتنام نے ان کی حمایت کی ہے جبکہ برما نے علیحدہ سے کہا کہ وہ ہماری حکومت کر تسلیم کرتا ہے۔تھائی لینڈ میں 22 مئی کو مارشل لا کے نفاذ کے بعد فوج کے سربراہ نے فوجی بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کیا تھا کہ حکومت فوج نے سنبھال لی ہے اور ملک میں مہینوں سے جاری کشیدگی کو ختم کرکے استحکام قائم کیا جائے گا۔دنیا بھر سے درجنوں ممالک نے اس بغاوت کی مذمت کی تھی اور وہاں تھائی لینڈ سفر کرنے کے حوالے سے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا اور امریکہ نے تھائی لینڈ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کر دیں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اب وہ کئی ممالک جا کر وہاں بغاوت کی وجوہات اور ملک کے مستقبل کے بارے میں اپنے منصوبے کی وضاحت کریں گے تاہم اطلاعات کے مطابق سیاحت جو ملک کی سب سے بڑی صنعت سمجھی جاتی ہے پہلے سے بر طرح متاثر ہوئی ہے اور سیاحت کے شعبے سے منسلک لوگ سیاحوں کی آمد میں کمی کی پیشن گوئیاں کر رہے ہیں۔فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مہینوں سے جاری کشیدگی اور حکومت مخالف احتجاج کو ختم کرنے کے لیے منتخب حکومت کو برطرف کیا۔

مزید : عالمی منظر