ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس کو ویزے جاری

ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ، پاکستانی کیوئسٹس کو ویزے جاری

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت نے پاکستانی کیوئسٹس کو ویزے جاری کردئیے۔ قومی کھلاڑی واہگہ بارڈرکے راستے آج بھارت روانہ ہوں گے۔جونئیرکھلاڑی کرلیں تیاری، بھارت نے کردئیے ویزے جاری،ایشین انڈرٹوئنٹی ون اسنوکرچیمپئین شپ سات سے تیرہ جون تک موہالی میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان کے چارکیوئیسٹس حمزہ اکبر، حارث ندیم، ماجد علی اورعامرطارق ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 ماجد علی کوگزشتہ چیمپئین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پروائلڈ کارڈ انٹری ملی ہے۔ چیمپیئن شپ اپریل میں شیڈول تھی تاہم بھارت میں انتخابات کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ قومی کیوئسٹ ماجد علی ، حارث ندیم اورحمزہ اکبرنے گزشتہ ماہ فجیرہ میں ہونے والی ورلڈ انڈر21 اسنوکرچیمپئین شپ میں بھی شرکت کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی