ون ڈے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری

ون ڈے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری

  



دبئی ( نیٹ نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلوی ٹیم بدستور سرفہرست، سری لنکا کی ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ سری لنکا نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھینی ہے۔ پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار ہے۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی، باﺅلرز میں سعید اجمل اور آل راﺅنڈرز میں محمد حفیظ کا پہلی پوزیشنز پر قبضہ برقرار ہے۔ ساچتھرا سینا نائیکے 20 اور جیمز ٹریڈ ویل 18 درجے چھلانگ لگا کر پہلی بار ٹاپ ٹونٹی میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی جاری کر دی، آسٹریلوی ٹیم 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر برقرار، سری لنکا نے انگلینڈ کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز م یں 3-2 سے شکست دی جس کی وجہ سے وہ ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ بھارتی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی۔ پاکستان کا چھٹا نمبر برقرار ہے۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے، اے بی ڈی ویلیئرز دوسرے، جارج بیلی تیسرے، ہاشم آملہ چوتھے، سنگاکارا پانچویں، دھونی چھٹے، مصباح الحق نویں نمبر پر موجود ہیں۔

 باﺅلرز میں سعید اجمل پہلے، ڈیل سٹین دوسرے، سنیل نارائن تیسرے جبکہ محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...