یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہوگا

یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہوگا

  



نامنٹ 12 جون سے امریکی ریاست نارتھ کارولینا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ایونٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزما ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جسٹن روز اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ شہرہ آفاق امریکی گالفر اور عالمی نمبر تین ٹائیگر ووڈز کمر کی سرجری کے باعث یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ 38 سالہ ووڈ ان دنوں کمر کی سرجری کے بعد بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اور انہوں نے مارچ کے بعد سے فٹنس مسائل کے باعث کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہیں لیا۔ ٹائیگر ووڈز نے کہا کہ میں ابھی تک پوری طرح سے فٹ نہیں ہو سکا جس کے باعث میں نے یو ایس اوپن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر وہ اپنے مداحوں سے معذرت خواہ ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...