ہاکی ورلڈ کپ انگلینڈ نے ملائشیا کو 2.0 سے ہرا دیا

ہاکی ورلڈ کپ انگلینڈ نے ملائشیا کو 2.0 سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                   ہیگ( نیٹ نیوز)ہالینڈ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ہاکی ٹیم نے ملائشیاءکو 2-0 سے ہرا دیا جبکہ آسٹریلیا نے بیلجیئم کے خلاف کامیابی حاصل کرلی جبکہ ویمنز مقابلوں میں آسٹریلیا نے بیلجیئم کو 3-2 گول سے شکست دی اور کامیابی اپنے نام کی جبکہ کوریا اور جاپان کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ایونٹ میں آج ینز ایونٹ میں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں کوریا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی جبکہ تیسرے میچ میں جرمنی اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ اسی طرح ویمنز ایونٹ میں آج پہلا میچ امریکہ اور چین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوگی جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں نبرد آزما ہونگی۔