کرس گیل نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فٹ ہو جائیں گے،اوٹس گبسن

کرس گیل نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فٹ ہو جائیں گے،اوٹس گبسن

  



 کنگسٹن(نیٹ نیوز)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن نے امید ظاہر کی ہے کہ کرس گیل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ایک انٹرویو میں اوٹس گبسن نے کہا کہ گیل علاج کیلئے جرمنی گئے تھے جہاں پر ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور ڈاکٹروں نے انہیں ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا تھا، گیل نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیا اسلئے مجھے پوری امید ہے کہ وہ کیوی ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے تیار ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی