پاکستان کیخلاف سیریزکیلئے سپنرز سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہوگی،کلارک

پاکستان کیخلاف سیریزکیلئے سپنرز سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہوگی،کلارک

  



برسبین ( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ آئندہ سہ ملکی سیریز میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دورئہ زمبابوے اور یو اے ای کےلئے جاری تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوم گراﺅنڈز پر ہماری کارکردگی بلاشبہ ناقابل تسخیر رہی ہے لیکن غیر ملکی دوروں پر خاص طور پر ایشیا میں ہم معیار برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوپائے ہیں۔ اسپن بولنگ سے نمٹنا سخت چیلنج رہا ہے، میں جانتا ہوں کہ امارات میں پاکستان سے مقابلہ کرنا ہے ، اندازہ ہے کہ وہاں بھی سلو اور ٹرننگ وکٹوں پر کھیلنا ہوگا ۔

مائیکل کلارک نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہے اور یہ آئندہ ورلڈ کپ میں مدد گار ثابت ہوگا۔ پاکستان ٹیم میں دو تین اسپنرز ہوں گے جس کے لیے ہمیں تیاری کرنی ہے۔ واضح رہے کہ زمبابوے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی۔

خبرنمبر05........ 05جون2014ئ........

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...