شراپوا ایگنی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئیں

شراپوا ایگنی کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئیں

  



            پیرس( نیٹ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سیمی فائنل میں روس سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا نے کینیڈین حریف ایگینی بوچرڈ کو شکست دیکر فرنچ اوپن کے ویمنز فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے پہلے سیٹ میں شکست کے بعد رو سی ٹینس سٹار نے حریف کھلاڑی کو بہت ٹف ٹائم دیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو اپنی محنت کا صلہ قرار دیا اور کہاکہ میں نے میچ سے پہلے تہیہ کیا تھا کہ میں ضرور کامیابی حاصل کرونگی اور پرستاروں نے بھی جس طرح میری بھرپو ر حوصلہ افزائی کی میں اس پر ان کی شکرگزار ہوں اور اب میرا ہدف فائنل میں کامیابی حاصل کرنا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...