قرضہ جات کی وصولی کیلئے رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ہارون رفیق کا صوبے بھر کا دورہ

قرضہ جات کی وصولی کیلئے رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ہارون رفیق کا صوبے بھر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ہارون رفیق پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جانب سے پیداواری، درمیانی مدت، لائیو سٹاک، گولڈ اور دیگر سکیموں کیلئے قرضہ جات کے اجراءاور ان کی وصولی بالخصوص پرانے اور رکے ہوئے قرضہ جات کی وصولی کا جائزہ لینے کیلئے صوبہ بھر کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ قرضہ جات کے اجراءاور وصولی کے کام کو مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کیا جاسکے۔
 اس سلسلہ میں انہوں نے گوجرانوالہ ڈویژن کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، گجرات اور منڈی بہاﺅ الدین اضلاع کے محکمہ امداد باہمی اور بینک افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ بینک نے یکم جولائی 2013ءسے اب تک گوجرانوالہ زون میں1065.98 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے ہیں اور بینک نے محکمہ امداد باہمی کے تعاون سے یکم جولائی 2013ءسے اب تک 729.894 ملین روپے کی وصولی کی ہے واضح رہے کہ بینک 30 جون 2014ءتک فصل خریف 2014ءکیلئے قرضہ جات کا اجراءاور فصل ربیع 2013-14 ءکی وصولی بھی کر رہا ہے۔ بینک نے فصل خریف 2014ءکیلئے گوجرانوالہ زون میں 291.17 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ انہوں نے بینک اور محکمہ امداد باہمی کے عملہ کو سخت ہدایت کی کہ وہ مقرر کردہ ہدف کے مطابق قرضہ جات کے اجراءاور وصولی بالخصوص پرانے اور رکے ہوئے غیر فعال قرضہ جات کی وصولی ہنگامی بنیادوں پر تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مقرر کردہ ہدف کے مطابق 100 فیصد مکمل کریں اور مقرر کردہ ہدف کے مطابق کام نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سٹاف سروس رولز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

کامرس -