بجٹ غیر متوازن تھا‘ خواتین کو نظرانداز کیا گیا: ثمینہ فاضل

بجٹ غیر متوازن تھا‘ خواتین کو نظرانداز کیا گیا: ثمینہ فاضل

  



راولپنڈی اسلام آباد(کامرس ڈیک)اسلام آباد وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے بجٹ کو غیر متوازن قرار دتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی خواتین52فیصد سے زائد آبادی کو نظر انداز کرکے انھیں کسی قسم کی مراعات دینے کا اعلان نہیں کیا ہر حکومت خواتین کی ترقی کی بات کرتی ہے مگر عملی طور پر انھیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے صرف وعدے اور اعلانات ہی کیئے جاتے ہیں جو ملک بھر کی اور کاروبار سے منسلک خواتین کے ساتھ نا انصافی ہے حکومت خواتین کی ترقی اور انھیں قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے بجٹ میں مراعات کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں وویمن چیمبر میں بجٹ کے حوالے اے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیمبر کی ممبران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ثمینہ فاضل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں طر ح بجٹ میں خواتین کا ذکر تک نہیں کیا جو کاروبار سے منسلک خواتین اور ملک کی آبادی کی خواتین کے ساتھ نا انصافی ہے حکومت کو چایئے کہ وہ خواتین کو قومہ دھارے میں شامل کرنے کیلئے مراعات کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد وویمن چیمبر کے پلیٹ فارم سے کاروبار سے منسلک خواتین ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل نظرازاد کیا جا رہا ہے حکو مت خواتین کی ترقی کیلئے فوری مراعات کا اعلان کرے۔

مزید : کامرس


loading...