آفتاب احمد وہرہ ”لاہور چیمبر بزنس ویک اور اچیومنٹ ایوارڈز" کمیٹی کے چیئرمین مقرر

آفتاب احمد وہرہ ”لاہور چیمبر بزنس ویک اور اچیومنٹ ایوارڈز" کمیٹی کے چیئرمین ...

  



لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر لاشاری نے سابق نائب صدر آفتاب احمد وہرہ کو سٹینڈنگ کمیٹی برائے "لاہور چیمبر بزنس ویک اور اچیومنٹ ایوارڈز" کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ آفتاب احمد وہرہ لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاک انڈیا ٹریڈ پروموشن کے کنوینر کے طور بھی کام کررہے ہیں جبکہ لاہور چیمبر کے نائب صدر کے عہدے پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

 لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے امید ظاہر کی ہے کہ آفتاب احمد وہرہ اپنے وسیع تجربہ کو بروئے کار لاکر سٹینڈنگ کمیٹی کو فعال اور بہترین نتائج کی حامل بنائیں گے۔

مزید : کامرس


loading...