یوریادرآمد کیلئے ٹی سی پی کو دی جانے والی سبسڈی میں5ارب روپے کمی

یوریادرآمد کیلئے ٹی سی پی کو دی جانے والی سبسڈی میں5ارب روپے کمی

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)حکومت نے یوریا کی درآمد کے لئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دی جانے والی سبسڈی میں5 ارب روپے کمی کر دی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال یوریا کی درآمد پر دی جانے والی سبسڈی5 ارب روپے کم کر کے25ارب روپے کردی ہے، جس میں رواں سال کی نسبت 17 فیصد کمی کی گئی ہے، ٹی سی پی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کے پیش نظر کھاد بنانے کے کارخانے استعداد کے مطابق پیداوار سے قاصر ہیں، درامدی یوریا سے مقامی طلب پوری کی جارہی ہے، سال دوہزار تیرہ میں فرٹیلائزر سیکٹر نے انہتر لاکھ ٹن پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں صرف اڑتالیس لاکھ ٹن کھاد تیار کی، جبکہ اس کی کھپت اٹھاون لاکھ ٹن تھی۔

مزید : کامرس


loading...