مندے کا تسلسل جاری‘ انڈیکس میں مزید35پوائنٹس کمی

مندے کا تسلسل جاری‘ انڈیکس میں مزید35پوائنٹس کمی

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی اتار چڑھاو¿ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 29400پوائنٹس کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید1 ارب94کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.45فیصدکم جبکہ52.84 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پیٹرولیم ،توانائی ،ٹیکسٹائل اور ٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29693پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد جاری دھرنے اور شہر میں غیر یقینی کی کیفیت کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر29332پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس35.03پوائنٹس کمی سے 29417.20پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے153 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،195کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ21کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں1ارب 94 کروڑ18 لاکھ 86 ہزار816 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر کر69کھرب58ارب 17کروڑ87لاکھ 78 ہزار42 روپے ہوگئی۔جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں24کروڑ83لاکھ 44ہزار340شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں1کروڑ15لاکھ91 ہزار670شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت300.00روپے اضافے سے12000.00 روپے،فضل ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت44.11روپے اضافے سے926.35روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت51.90روپے کمی سے3534.46روپے جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت39.95روپے کمی سے1209.55روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کو لافریج پاک کی سرگرمیاں4 کروڑ16لاکھ18ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت7پیسے کمی سے14.66روپے اورکے الیکٹرک کی سرگرمیاں1کروڑ74لاکھ6ہزار500 شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت32پیسے اضافے سے8.14روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس16.97پوائنٹس اضافے سے20157.55پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس195.62پوائنٹس اضافے سے47219.45جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس4.63پوائنٹس کمی سے 21714.50پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس