ملائیشیاءمیں بین الاقوامی میلے میں شرکت کیلئے درخواستوں کا آج آخری دن
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے ملائیشیاءمیں منعقد ہونے والے بین الاقوامی میلے میں شرکت کے خواہشمند کھجور کی تجارت و پراسیسنگ اور سرآمد سے وابستہ اداروں سے 6جون 2014ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطاب بین الاقوامی تجارتی میلہ رواں سال جون میں منعقد ہوگا جس میں شرکت کے ذریعے کھجور کے برآمد کنندگان کھجور کی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل کرسکیں گے ۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔