صوبیہ خان ، سدرہ نور اور تبسم خان نے معاوضے کے تنازعے پر اسٹیج ڈرامہ ” یس میڈم “ چھوڑ دیا

صوبیہ خان ، سدرہ نور اور تبسم خان نے معاوضے کے تنازعے پر اسٹیج ڈرامہ ” یس ...

  



لاہور ( این این آئی) اداکارہ صوبیہ خان ، سدرہ نور اور تبسم خان نے معاوضے کے تنازعے پر تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” یس میڈم “ چھوڑ دیا ۔ ذرائع کے مطابق تینوں اداکارائیں تماثیل میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ” یس میڈم “ میں پرفارم کر رہی تھیں ۔ لیکن ڈرامے کے عین درمیان میں آ کر اداکاراﺅں اور پروڈیوسر کے درمیان معاوضے کی وجہ سے تناوعہ پیدا ہو گیا جس کے بعد تینوں اداکارائیں ڈرامے سے الگ ہو گئیں ۔ مگر اس کے باوجود تشہیری بورڈ اور فلیکسز پر ابھی تک ان اداکاراﺅں کی تصویریں موجود ہیں ۔

مزید : کلچر


loading...