ہالی ووڈ فلم 'واک امنگ دی ٹومبز اسٹونز' کا ٹریلرجاری
لاس اینجلس( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کی ایکشن فلم ' واک امنگ دی ٹومبز اسٹونز ' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم انیس ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ایکشن سے بھرپور فلم ' واک امنگ دی ٹومبز اسٹونز ' کی کہانی ایک ایسے پرائیوٹ جاسوس کے گرد گھومتی ہے جسے ڈرگس کا انڈر ورلڈ کنگ اپنی بیوی کے اغوا اور قتل کے مجرموں کی کھوج لگانے کی ذمہ داری سونپتا ہے۔ اسکاٹ فرینک کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ' واک امنگ دی ٹومبز اسٹونز ' میں لیام نیسن ، ڈین اسٹیون، بوئیڈ ہال بروک ، روتھ ولسن اور سبیسٹئین روچی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ فلم رواں سال انیس ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔