بنگلہ دیش :گرین ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش میں آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں پر ”گرین ٹیکس“ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نیا ٹیکس 2014-15ءکے سالانہ بجٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔ حکومت کا خیال ہے کہ بعض نئے اور بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح دریا بھی آلودگی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ نئے منصوبوں میں دارالحکومت ڈھاکہ میں میٹرو چلانے اور نئے ایٹمی پلانٹ کی تعمیر شامل ہیں۔
گرین ٹیکس کی تفصیلات بجٹ تقریر میں پیش کی جائیں گی۔