جرمنی, تجارتی میلے”ہیم ٹیکسٹائل“میں شرکت کے خوہشمند وں سے درخواستیں طلب

جرمنی, تجارتی میلے”ہیم ٹیکسٹائل“میں شرکت کے خوہشمند وں سے درخواستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تجارت کی ترقی کے ادارے(ٹی ڈی اے پی)14 تا17 جنوری2015ءکو فرینکفرٹ جرمنی میں منعقد ہونے والے چار روزہ بین الاقوامی تجارتی میلے”ہیم ٹیکسٹائل“میں شرکت کے خوہشمند اداروں سے13 جون2014ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش میں ٹیری گڈز،تولیہ،باتھ رومز،بیڈلینن،گدے،بیڈروم ٹیکسٹائل،باتھ روم ٹیکسٹائل،ٹیبل لینن،کچن لینن،فرنیچرفیبرکس،صوفوں کے لیدر،سجاوٹی کٹہرے ، پردے اور گھریلو اشیاءتیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے عالمی خریدارون سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

نمائش میں شرکت سے برآمدی آرڈرز بھی وصول ہوں گے جس سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -