اداکارہ ثناءنے اپنے صاحبزادے اذلان کو تیراکی سیکھنے کی اجازت دیدی

اداکارہ ثناءنے اپنے صاحبزادے اذلان کو تیراکی سیکھنے کی اجازت دیدی

  



لاہور(این این آئی )اداکارہ ثناءنے کہا ہے کہ میرے شوہر فخر امام تیراکی کرتے ہیں جس کو دیکھ کر میرے بیٹے اذلان کو بھی تیراکی کو شوق پیدا ہو گیا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اس کی تیراکی کی اجازت دیدی ہے ۔ ٹیلی فون پر ” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناءنے کہا کہ ہر ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی جسمانی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پانچ سالہ بیٹے اذلان کو اپنے والد سے تیراکی کا شوق پیدا ہوا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے اس کو تیراکی کی اجازت دیدی ہے ۔

اور اب میرا بیٹا روزانہ ایک گھنٹے تک اپنے والد فخر امام سے سوئمنگ پول میں تیراکی کی تربیت حاصل کرتا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...