اداکار علی اعجاز کی فلم انڈسٹر ی میں واپسی
لاہور(این این آئی ) اداکار علی اعجاز کی فلم انڈسٹر ی میں واپسی ،طویل عرصے کے بعد ہدایتکارانجم پرویز کی پنجابی فلم ’’ ویری گڈ جٹا ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرینگے ۔ ان کے مد مقابل اداکار ہماء علی ہیروئن کاکردا ر ادا کررہی ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ کے لئے یونٹ قصور روانہ ہوگیا ہے جہا ں دونوں اداکاروں کے سین عکسبند کیے جائینگے ۔ یادر ہے کہ اداکار علی اعجاز 20سال کے بعد کسی فلم میں مرکزی کردار اد اکررہے ہیں۔