سی این جی پر چلنے والی 9لاکھ گاڑیاں متبادل ایندھن پر منتقل

سی این جی پر چلنے والی 9لاکھ گاڑیاں متبادل ایندھن پر منتقل

  



                                            کراچی(این این آئی)حکومت نے سی این جی گاڑیوں کی پیٹرول اور ڈیزل پر منتقلی کا ہدف حاصل کر لیا ہے، سی این جی سے چلنے والی 9لاکھ 20ہزار گاڑیاں متبادل ایندھن پر چلنے لگیں۔نیشنل ملینئیم ڈیولپمنٹ گول کے تحت حکومت نے سال 2015 تک سی این جی استعمال کرنے والی 9لاکھ20ہزار گاڑیوں کو متبادل ایندھن پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن یہ ہدف مقررہ مدت سے پہلے ہی حاصل کر لیا گیا، اس کے باوجود پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں 29لاکھ گاڑیاں سی این جی استعمال کر رہی ہیں، تاہم حکومت نے آئل ریفائنریز کو ہائی اسپیڈ ڈیزل میں سلفر کی مقدار .5 فیصد سے بڑھا کر ایک فیصد کرنے کی ترغیب دی، اس مقصد کے لئے وفاقی حکومت نے رواں مالی سال ماحولیاتی شعبے کو چھ کروڑ روپے دیئے، جبکہ صوبائی حکومتوں نے بھی اس مد میں ڈیڑھ ارب روپے سرمایہ فراہم کیا۔

مزید : کامرس


loading...