ماہ نورآج سے شالیمار تھیٹر میںفن کامظاہرہ کریں گی
لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل و پرفارمر ماہ نورآج سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔ماہ نور نے اس ڈرامے کے لئے دو نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں ان آئٹمز کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے پرفارمر گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل ریہرسل کررہی ہیں اس کے علاوہ انہوں نے لاکھوں روپے مالیت کے ڈریسز تیار کروائے ہیں۔یاد رہے کہ ماہ نور کو گزشتہ سپل کے دوران پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ نے اپنے سُپر ہٹ ڈرامہ”شرطیہ کھٹے “میں پرفارم کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن کراچی میں ہونے والے شوز کی وجہ سے انہوں نے پرفارم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔