لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                    لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی رہی۔ایل ایس ای 25انڈیکس میں50.05پوائنٹس کی کمی ہوئی اور مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 5605پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں کل 46کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،3کمپنیوں کے حصص میںاستحکام جبکہ 17کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں کل 28لاکھ96ہزار حصص کا لین دین ہوا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ اضافہ شیل پاکستان کے حصص میں 17.17روپے کا ہوا جبکہ سب سے زیادہ یو بی ایل کے حصص میں 9.19روپے کی ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آخری دن ہے اس لئے سرمایہ کاروں کو حصص کی خریدوفروخت میں محتاط رہنا چاہئے۔
چھوٹے سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

مزید :

کامرس -