اداکاری چھوڑی نہیں، دو فلموںمیں کام کررہی ہوں، امیشا پاٹیل

اداکاری چھوڑی نہیں، دو فلموںمیں کام کررہی ہوں، امیشا پاٹیل
اداکاری چھوڑی نہیں، دو فلموںمیں کام کررہی ہوں، امیشا پاٹیل

  



ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ امیشا پاٹیل نے کہا ہے کہ میں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے بلکہ میں اس وقت بھی دو فلموں میں کام کررہی ہوں اور ان میں میرے کرداربہت اہمیت کے حامل ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی کوشش ہوگی کہ معیاری کام کروں اداکارہ نے مزید کہاکہ مجھے بے شمار فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں لیکن میں نے صرف ان فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کردار پاور فل ہو اور ایسے کرداروں کو میں ہمیشہ ترجیح دیتی ہوں امیشا پاٹیل نے کہا میری آنے والی فلموں میں میرے کردار بہت پاور فل ہیں اور شائقین کو ضرور پسند آئیں گے ان فلموں کے ریلیز ہونے کا شدت سے انتظار ہے اور ان کے ریلیز ہونے کے بعد ہی میں اورکوئی فلم سائن کروں گی۔

مزید : کلچر