سٹیٹ بنک نے تخمینے سے 60ارب روپے زائد منافع حکومت کو منتقل کیا

سٹیٹ بنک نے تخمینے سے 60ارب روپے زائد منافع حکومت کو منتقل کیا

  



                                             اسلام آباد(آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حکومت کے ابتدائی تخمینے سے 60ارب روپے زائد کا منافع منتقل کیا ہے۔مرکزی بنک کے مطابق مالی سال2013-14 کے لیے اسٹیٹ بینک کے منافع کا تخمینہ 200ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم اس سال مرکزی بینک نے 260ارب روپے کا منافع حکومت پاکستان کو منتقل کیا آئندہ مالی سال اسٹیٹ بینک کے پرافٹ کا تخمینہ 270ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں پر 20لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے، آئندہ مالی سال کے لیے بھی جرمانوں کا تخمینہ 20لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔دوسری جانب غیرمالیاتی اداروں نے بھی حکومتی وسائل بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اورحکومت کو ڈیویڈنڈ کے ذریعے 77ارب 54کروڑ 62 لاکھ روپے کے وسائل مہیا کیے، آئندہ مالی سال غیرمالیاتی اداروں سے ڈیویڈنڈ کے ذریعے آمدن کا تخمینہ 81ارب 98کروڑ روپے لگایا گیا ہے، غیر مالیاتی اداروں میں سے سب سے زیادہ منافع اوجی ڈی سی ایل نے دیا جس کی مالیت 29ارب روپے رہی، دوسرے نمبر پر گورنمٹ ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ رہی جس نے 14ارب روپے کا منافع دیا، پاکستان پٹرو لیم لمیٹڈ نے 13ارب 42کروڑ 73 لاکھ روپے کا منافع دیا ، پی ٹی سی ایل نے 6ارب 34کروڑ 21لاکھ روپے، پاک عرب ریفائنری نے 5ارب 40کروڑ روپے، این آئی سی نے 2ارب روپے کا منافع جمع کرایا۔

مزید : کامرس


loading...