کیمپ میں کئی کھلاڑیوں کی فٹنس مطلوبہ معیار کے مطابق ہے، محمد اکرم

کیمپ میں کئی کھلاڑیوں کی فٹنس مطلوبہ معیار کے مطابق ہے، محمد اکرم

  



ہور ( سپورٹس رپورٹر )قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے سمر کیمپ کے کمانڈنٹ محمد اکرم نے کہا ہے کہ موجودہ کیمپ میں نوٹ کی گئی کھلاڑیوں کی فٹنس کا تعلق سینٹرل کنٹریکٹ سے نہیں ہوگا بلکہ آئندہ چار ماہ کے بعد ٹیسٹ کی جانے والی فٹنس کوسینٹرل کنٹریکٹ سے مشروط کیا جائے گا ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہارون الرشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم نے کہاکہ کیمپ میں کئی کھلاڑیوں کی فٹنس مطلوبہ معیار کے مطابق ہے اور کچھ کی تھو ڑی کم ہے لیکن کھلاڑیوں کو مستقبل کا پلان دیدیا گیا ہے اور وہ اس پر عمل در آمد کرکے نہ صرف اپنی فٹنس برقرار رکھیں گے بلکہ اسے اور بہتر بنائیں گے۔ کیمپ کے پہلے ہفتے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے دوران کافی مسئلہ ہوا تھا لیکن بعد میں وہ ٹریننگ سے لطف اندوز ہوتے رہے اور کپتان مصبا ح الحق سمیت سینئر کھلاڑی ٹریننگ کے دوران دیگر جونیئر کھلاڑیوں کو فرنٹ سے لیڈ کرتے رہے ۔کیمپ کے مطلوبہ مقاصد کافی حد تک حاصل ہوئے ہیں ۔مطلوبہ معیار سے زیادہ فٹنس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعام اور کم والوں کو جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب میں فٹنس کا اہم کردار ہوگا ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگنے والے کیمپ کے لئے قذافی سٹیڈیم ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عملہ اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے بطور ٹیم ورک کام کیا ہے۔ اور کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق فٹ کرنے کے لئے لئے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کے مشترکہ مشوروں سے مل کرکیمپ کے لئے ٹریننگ پلان تشکیل دیا گیا تھا اریجنز میں بھی کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لئے ایسی ہی ٹریننگ دی جائے گی ۔

۔محمد اکرم نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے سے جو نقصان ہورہا ہے اسکا ازالہ کرنے کے لئے کھلاڑیوں کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پریکٹس کے مواقع فراہم کیئے جائیں گے ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی انٹرنینشل معیار کے مطابق کام کرے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی