تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالواَپ آپریشن ،7ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا

تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالواَپ آپریشن ،7ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا

  



لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہور نے شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالواَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران07ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ شا لیمار ٹاؤن انتظامیہ نے مین جی ٹی روڈ،بھوگیوال روڈ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے چونگی دوگیج،پیراگون سٹی، ہڈیارہ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔داتا گنج بخش ٹاؤن انتظامیہ نے لنڈا بازار میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔سمن آباد ٹاؤن انتظامیہ نے غازی روڈ اچھرہ میں فالو اَپ آپریشن کیااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔راوی ٹاؤن انتظامیہ نے ٹرک اڈہ نزد سبزی و فروٹ منڈی میں فالو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے گرین ٹا ؤن میں فالو اَپ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1