ماں کی بے احتیاطی نے بچے کو موت کے منہ میں پہنچا دیا

ماں کی بے احتیاطی نے بچے کو موت کے منہ میں پہنچا دیا
ماں کی بے احتیاطی نے بچے کو موت کے منہ میں پہنچا دیا

  



براسیلا (نیوز ڈیسک ) برازیل میں بلندو بالا عمارت کی پانچویں منزل پر لٹکتے 3 سالہ بچے کو دیکھ کر شہریوں کے دل دھڑکنا بھول گئے، جبکہ اس کی ماں اندر معاملہ سے بے خبر سوتی رہی۔ یہ واقعہ برازیل کے مشرقی ساحل پر واقع ٹاؤن ویلا ویلاہا کی ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا۔ لٹکتے بچے کو دیکھ کر شہریوں کی کثیر تعداد عمارت کے دیگر فلورز کی بالکونیوں اور نیچے جمع ہو کر چیخ و پکا کرتی رہی۔ کسی فلم کے سین کی طرح کا یہ منظر تقریباً ایک منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد لوگوں نے بچے کو بچا لیا۔ مذکورہ عمارت کے بالمقابل ہوٹل میں کام کرنے والے ایک بہرے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اور دیگر گاہگ بچے کو بچانے کے لئے چلاتے ہوئے اس عمارت کی طرف لپکے۔ مسٹر ٹیکسیرا نامی بہرے نے بتایا کہ جب انہوں نے لٹکتے بچے کو دیکھا تو وہ دیوانہ وار اس کو بچانے کے لئے عمارت کی طرف دوڑ پڑے۔ عمارت کی پانچویں منزل پر انہوں نے دیکھا کہ اپارٹمنٹ کا دروزہ کھلا ہے اور بچے کی ماں اندر سو رہی تھی۔ آخری اطلاعات کے مطابق لوگوں نے بچے کو تو بچا لیا لیکن پولیس اس لاپرواہی کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...