موجود حکومت کی نجکاری پالیسی ظلم پر مبنی ہے،احمد سعید

موجود حکومت کی نجکاری پالیسی ظلم پر مبنی ہے،احمد سعید

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی نجکاری کی پالیسی ظلم پر مبنی ہے حکمران ایسے اقدامات سے باز رہیں انہوں نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نجکاری کی پالیسی پر عملدرآمد نہ روکا گیا تو پیپلز پارٹی اس ظالمانہ اور غیر انسانی پالیسی کی سخت مخالفت کرے گی پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مزدور یونینز کے نمائندگان کے ساتھ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہے اورہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، مزدور طبقہ پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہے ہم کبھی بھی مزدوروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مشکل کی ہر گھڑی میں پیپلز پارٹی بھرپور ساتھ دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1