مینیجنگ ڈائریکٹر واسا کا اچھرہ میںلگائے گئے ٹیوب ویلوں کامعائنہ

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا کا اچھرہ میںلگائے گئے ٹیوب ویلوں کامعائنہ

  



لاہور( جنرل رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری نصیر احمد کا اچھرہ میں لگائے گئے تین ٹیوب ویلوں کا معائنہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن )نے ایم ڈی واسا کو بتایا کہ اچھرہ سب ڈویژن میں لگائے گئے۔ تین ٹیوب ویلوں کے چلنے سے اچھرہ میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ مزید بہتر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے اچھرہ سب ڈویژن کی ملحقہ آبادیوںیعنی ، جانگلی محلہ، گوندی ویڑہ، مالی ویڑہ، محلہ راجپوتاں،دھوبی محلہ، اور کچھ علاقوں میں پانی کی قلت تھی،چند روز قبل ان علاقوں میں تین نئے لگائے گئے ٹیوب ویلوں نے کام شروع کر دیا ہیں جس سے علاقے میں پانی کی صورت حال کافی حد تک بہتر ہو گئی ہے ۔ایم۔ ڈی۔ واسا اچھرہ میں موقع پر موجود لوگوں سے پانی کے قلت کے بارے میں دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا کہ پہلے علاقہ میں صرف رات کو پانی میسر تھااب دو دنوں سے دن کے اوقات میں بھی پانی فراہم کیا جا رہا ہے حالانکہ پہلے پانی صرف رات کو ہی فراہم ہوتا تھا۔ایم۔ ڈی۔ واسا نے عملہ کو ہدایت کی کہ اگر کہیں مسِنگ لِنک ہیں تو انھیں فوری طور پر ملایا جائے اور ان علاقوںمیں 18 گھنٹے ٹیوب ویلوں کو چلایا جائے،تاکہ لوڈ شیڈنگ ہوتے ہی ٹیوب ویلوں پر نصب جنریٹرز دو منٹ کے اندر چلا دیے جائیں تاکہ لائنوں میں پانی کا پریشر برقرار رہے اور اچھرہ میں رہنے والے لوگوں کو بلا تعطل صاف پانی مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی مزید براں انہوں نے ڈائریکٹر آپریشن صاحبان کوہدایت کی کے ٹیوب ویل آپریٹرز کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور ہر ٹاو¿ن کے ڈائریکٹر ز صاحبان خود ٹیوب ویلوں کا دورہ کریں گے اور عملہ اور جنریٹرز کو بھی چیک کریں گے اور وہاں پر موجود لاگ بُک پر ہدایات جاری کریں جو کہ اس بات کو ثابت کرے کہ ڈائریکٹر ز صاحبان نے کس وقت پر ٹیوب ویل کو چیک کیا اور اس میں کیا کمی پائی گئی غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی ۔ لوگوں کو شہر میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کے ثمرات حاصل ہونے چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...