مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی بوجھ اور شرمندگی بن گئی،اشرف بھٹی

مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی بوجھ اور شرمندگی بن گئی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران کام نہیں بیچارے عوام کاکام تمام کررہے ہیںوفاقی بجٹ نے غریبوں کوجیتے جی ماردیا،عام آدمی کیلئے اس کی زندگی بوجھ اورشرمندگی بن گئی ہے سرمایہ دارحکمران کیا جانیں غربت اوربھوک کس شے کانام ہے اوراپنے پھول سے بچوں کے جنازے اٹھانے کاغم کیا ہوتا ہے۔اچھرہ میں ایک المناک حادثہ کے سبب زندہ جل جانیوالی تین معصوم بیٹیوں کے غمزدہ ماں باپ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کی امدادکافی نہیں،اگرحکمران مصیبت زدہ خاندانوں کی اشک شوئی نہیں کر سکتے توان کی محرومیوں کامذاق کیوں اڑاتے ہیںوہ چونگی امرسدھوپرمزدوروں کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزیدکہا کہ شریف برادران صرف اپنے سرمایہ دارحواریوں کونوازنے کیلئے ناقص اقتصادی پالیسیاں بناتے ہیں جبکہ مزدورطبقہ ہمیشہ ان کے عتاب کانشانہ بناپاکستان کاحالیہ بجٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کے رشتہ دار اسحق ڈار نے نہیں بلکہ آئی ایم ایف نے بنایاانہوں نے کہا کہ حکمران اپنے سیاسی انتقام کو''کام'' کانام دے کرعوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے۔




سابق وزرائے اعظم سیّدیوسف رضاگیلانی ،راجہ پرویزاشرف اورسابق وفاقی وزیرمخدوم امین فہیم کیخلاف جعلی مقدمات بدترین انتقامی کاروائی کاشاخسانہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے آمرانہ ہتھکنڈے پیپلزپارٹی کے قائدین اورکارکنا ن کودبایاجھکا نہیں سکتے ۔پاکستان میں بدعنوانی کاآغاز 11مئی 2013ءکے عام انتخابات کے بعد ہوا ۔انہوں نے کہا کہ آج کوئی معمولی سے معمولی کام بھی رشوت دیے بغیر نہیں ہوتا۔حکومت کے نام نہادترقیاتی منصوبوں میں بھی بڑے پیمانے پرکرپشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران مالی خسارہ پوراکرنے کیلئے بیچارے عوام کاخون چوستے ہیں۔