گیس ڈویلپمنٹ سرچاج کی شرح میں اضافہ سے سی این جی مہنگی ہو گی،ظہیر بھٹہ

گیس ڈویلپمنٹ سرچاج کی شرح میں اضافہ سے سی این جی مہنگی ہو گی،ظہیر بھٹہ

  



 لاہور(پ ر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں گیس ڈویلپمنٹ سرچار ج کی شرح میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹو یو اضافہ کی وجہ سے گیس اور سی این جی کی قیمتوں میں 9روپے تک اضافہ ہوجائے گا ۔جس کے باعث گیس سے چلنے والی صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عوام متاثر ہوگیانہوں نے کہا کہ اشیاءکی ترسیل کیلئے سی این جی مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا جو بلواسطہ طور پر عوام پر منتقل ہوگاجس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاءباری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہیر بھٹہ نے سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے صنعتی مقاصد کیلئے گیس لوڈشیڈنگ شیڈول اور صنعتوں کو صرف2یوم گیس کی فراہمی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس سے چلنے والی انڈسٹریز کو ہفتہ میں2دن گیس کی فراہمی جبکہ 5یوم لوڈشیڈنگ کے باعث انڈسٹری تباہ ہوجائے گی5یوم انڈسٹریز بند ہونے کے باعث صنعتکاروں کو نقصان کا سامنا ہے جبکہ اس فیصلہ سے ہزاروں صنعتی مزدور بے روزگار ہوجائیں گے اس لیے حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور صنعتوں کو ہفتہ میں7یوم گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...