ایک ناشتہ، بچائے سینکڑوں بیماریوں سے

ایک ناشتہ، بچائے سینکڑوں بیماریوں سے
ایک ناشتہ، بچائے سینکڑوں بیماریوں سے

  



لندن (نیوزڈیسک ) ایک نئی تحقیق کے مطابق بھوکے رہنے کے بجائے ناشتہ کرنے والے افراد زیادہ جلدی وزن کم کر سکتے ہیں۔ محققین نے صبح کے وقت بھوک رہنے اور ناشتہ کرنے والوں کا جائزہ لیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ناشتہ کرنے والے افراد بھوکے رہنے والوں کی نسبت زیادہ کیلریز خارج کرتے ہیں اور ان کے خون میں شوگر کی مناسب سطح بھی برقرار رہتی ہے۔ لندن کی باتھ سٹڈی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے دوران محققین نے 21 سے 60 سال کی عمر کے افراد کو 6ہفتوں کے لئے ناشتہ کرنے اور بھوکا رہنے کے گروپوں میں تقسیم کیا۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق بھوکے رہنے والے افراد کے جسم سے دن کے 12بجے تک کیلریز کا اخراج شروع نہیں ہوا تھا جبکہ ناشتہ کرنے والے افراد دن 11بجے ہی 7سو کیلریز خارج کر چکے تھے۔ نئی تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جیمز بیٹس کا کہنا ہے کہ ناشتہ کرنے والے افراد نہ صرف جلد اپنا وزن کم کر سکتے ہیں بلکہ یہ لوگ بھوکے رہنے والوں کی نسبت زیادہ چست و توانا بھی رہتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت