الطا ف حسین اگر قصور وار نہیں تو رہا ہو جائیں گے،ڈاکٹر وسیم اختر
لاہور(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ الطاف حسین اگر قصور وار نہیں تو رہا ہو جائیں گے کراچی میں حالات کی خرابی کا فائدہ ملک دشمن قوتوں کوہوگامعاشی حب میں قانون کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملکی معیشت کا نصف سے زائدکا دارومدار کراچی شہر سے وابستہ ہے ۔ الطاف حسین کے خلاف ڈیڑھ برس سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات جاری تھیںبرطانیہ میں بغیر ثبوت یامحض شک کی بنیاد پر گرفتاری عمل میں نہیں آتی اب وقت آگیاہے کہ حکومت2کروڑ عوام کوخوف،بوری بند لاشوں،بھتہ خوروںاور ٹارگٹ کلرز کے چنگل سے نکالے روشنیوں کے شہر میں جلاﺅ،گھیراﺅ،توڑ پھوڑ،ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیز حرکات وسکنا ت کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے آئینی ہاتھوںسے نمٹا جائے ۔ جماعت اسلامی کے رہنما ﺅںنے کہاکہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد کراچی اور حیدر آباد میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔زبردستی مارکیٹیں ، بازار ،گلی محلے کی دکانیں،پٹرول پمپ،سی این جی سٹیشنزبند کروانے کے اطلاعات بھی آرہی ہیں جوکہ سندھ حکومت کی رٹ پرسوالیہ نشان ہے۔کراچی میں برطانوی ہائی کمیشن عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔