انسانیت کی بقاءکیلئے ماحول کی تحفظ کی جنگ لڑنا ہو گی،کرنل(ر) شجاع خانزادہ

انسانیت کی بقاءکیلئے ماحول کی تحفظ کی جنگ لڑنا ہو گی،کرنل(ر) شجاع خانزادہ

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر ماحولیات شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں ایک صحت مند معاشرے میں زندہ رہنا ہے اور آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے تو انسانیت کی بقاءکے لئے ماحول کے تحفظ کی جنگ لڑنا پڑے گی وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز اور محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے تعاون سے منعقد کئے گئے عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے الرازی ہال میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، سیکرٹری ماحولیات انور رشید، ڈائریکٹر جنرل ای پی ڈی فرخ حمید شیخ، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فردوسِ بریں، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس سال کا تھیم "Small Island Developing States (SIDS)"تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نواز رکھا ہے ہمارے شمالی علاقہ جات ہمارا قومی اثاثہ ہیں مگر ہم ان کا خیال رکھنے میں ناکام ہو رہے ہیں اور گلیشئر گھٹ رہے ہیں جبکہ ندیاں ختم ہو رہی ہیں اور دریائے سندھ کا پانی ڈیم نہ ہونے کے باعث سمندر میں گر کر ضائع ہو رہا ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو اگلی نسل کے لئے پانی ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ماحول کو تحفظ فراہم کرنے اور زیریں علاقوں میں پانی کو ذخیرہ کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لئے صرف حکومت سب کچھ نہیں کر سکتی اس کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ دینا ہو گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھتی ہے تو شہر بسانے اور پھیلانے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے درخت کاٹنے پڑتے ہیں اور فصلی علاقوں کی جگہ رہائشی علاقے لے لیتے ہیں۔ ا سیکرٹری ماحولیات انور رشید نے کہا کہ حکومت پنجاب فضائی، آبی اور شور کی آلودگی سے نبٹنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فردوسِ بریں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، دنیا میں نسبتاََ ذیادہ زلزلے آر ہے ہیں، بارشوں کی مقدار اور طوفانوں کی تعدادبڑھ رہی ہے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1