متوازن غذا کو معمول بنایا جائے،بشرمہدی

متوازن غذا کو معمول بنایا جائے،بشرمہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ وزن گھٹانے کے لیے ہائی پروٹین ڈائٹ لینے سے نقصان ہو سکتا ہے ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہائی پروٹین ڈائٹ سگریٹ نوشی کی طرح کینسر کا باعث بن سکتی ہے وزن کم کرنے کا شوق آج کل کس کو نہیں اور اس کے لیے ڈائٹ پلان اختیار کرنا تو معمول بن گیا ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں ہائی پروٹین ڈائٹ کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ گوشت، انڈوں اور ڈیری مصنوعات کے ذریعے زیادہ مقدار میں حیاتیاتی وٹامن لینے سے کینسر کا خطرہ 20 سگریٹیں روز پینے کے برابر ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی پروٹین ڈائٹ لینے والوں میں کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے اموات کے امکانات 74 گنا بڑھ جاتے ہیں لہٰذا کسی بھی ڈائٹ پلان کے بجائے متوازن غذا کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔