بجٹ کے اعداد و شمار غریب عوام کی سمجھ سے بالا تر ہیں،ڈاکٹر امجد

بجٹ کے اعداد و شمار غریب عوام کی سمجھ سے بالا تر ہیں،ڈاکٹر امجد

  



لاہور( سپیشل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ بھاری قرضوں کے عوض پاکستان میں تبدیلی لانے والے حکمران قوم کی حالت سدھار سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی ندیم سمیت دیگر عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ موجودہ بجٹ کے اعداد و شمار غریب عوام کی سمجھ سے بالا تر ہیں کیونکہ یہ حقیقت میں حکومتی دعووں کی مکمل نفی کر رہے ہیں جس میں عوام کیلئے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں بلکہ انہیں نت نئے ٹیکسوں کی زد میں لاکر خط غربت سے نیچے دھکیلنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا اژدھا قوم کے سر پر پھنکار رہا ہے اگر موجودہ حکمران ”قرضہ لو اور اڑا¶“ کی پالیسی پر گامزن رہے تو خانہ جنگی اور لاقانونیت ہمارا مقدر بن کر رہ جائے گی۔ روٹی، کپڑا اور روزگار عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے دعویدار حکمرانوں نے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر غریب عوام پر عرصہ¿ حیات تنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگرملک میں حقیقی طور پر انصاف اور قومی مسائل کا حل چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ سید پرویز مشرف کے ہاتھ مضبوط کریں اور ان کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ عوام ان کی قیادت میں درپیش مسائل کی دلدل سے باہر نکل سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...