ظالمانہ بجٹ سے مہنگائی کا سونامی آنیوالا ہے،نصیر احمد، عمر حیات

ظالمانہ بجٹ سے مہنگائی کا سونامی آنیوالا ہے،نصیر احمد، عمر حیات

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) ظالمانہ بجٹ سے مہنگائی کا سونامی آنیوالا ہے جو غریبوں، سرکاری ملازمین اور مزدوروں کو بہا لے جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماؤں نصیر احمد، عمر حیات تبسم، توقیر اکرم، شبانہ اظہر چوہدری، مسرت صدیقی، عبدالکریم میو نے کیا کہ مسلم لیگ ن نے روایتی سیاست اختیار کر تے ہوئے ایک بار پھر غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے، بجٹ نہ صرف غریب دشمن ہے بلکہ اس بجٹ سے معاشرہ میں خود کشیوں میں اضافہ ہوگا، مسلم لیگ ن نے الیکشن میں فنڈز دینے والے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے بجٹ بنایا ہے، تیل، سیمنٹ، پنکھوں، گیس، بجلی اور دیگر ضروریات زندگی مہنگی کرکے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں میں مزید اضافہ کر دیاگیا ہے، مزدوروں، سرکاری ملازموں اور پنشنرز سے مذاق کی حد تک انکے تناؤ میں اضافہ کیا گیا ہے، پرچون کی سطح پر ٹیکس سے نفاز سے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ بجٹ غریب مکاؤ بجٹ ہے اور ٹیکسوں کے نفاز سے مہنگائی کا سونامی آنے والا ہے جو غریبوں،سرکاری ملازمین اور مزدوروں کو بہا لے جائے گا،بجٹ ٹوٹل خسارے کا بجٹ ہے اور اس خسارے کو پورا کرنے کیلئے ایک بار وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کشکول لے کر امداد مانگنے دوسرے ممالک کے دوروں پر جائیں گے اور غریبوں اور پاکستانیوں کے ٹیکس کی کمائی پر ہوٹلوں میں شاہانہ قیام کریں گے، مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آنے کے لئے الیکشن سے پہلے عوام سے جووعدے کئے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، پاکستان پیپلز پارٹی غریب دشمن بجٹ کو یکسر مسترد کر تی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریبوں پر سے ٹیکس ہٹا کر امیروں پر نافذ کیا جائے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور خوراک میں سبسڈی فراہم کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1