اقتدار کے پجاریوں کا اتحاد کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،میاں عرفان

اقتدار کے پجاریوں کا اتحاد کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،میاں عرفان

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عوام نے تیسری دفعہ میاں محمد نواز شریف کا انتخاب کر کے اقتدار کی سیاست کرنے والوں کو بتا دیا ہے کہ قوم کو جب جب آزادانہ ووٹ کا حق ملا ان کا انتخاب صرف میاں محمد نواز شریف ہونگے پاکستان مسلم لیگ(ن) اقتدار کی بجائے ملکی وقار کی سیاست پر ایمان رکھتی ہے اقتدار کے پجاریوں کا اتحاد کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا پاک سرزمین کے فےصلے یہاں کے رہنے والوں نے ہی کرنے ہےں پاکستانی قوم کسی سیاسی بازی گر کی چالبازیاں کامیاب نہیں ہونے دے گی کےنےڈا کے مسافر گجرات کے رےسٹ ہاﺅس مےں چھٹیاں گذار کر ناکام واپس لوٹےں گے ماضی مےں آمریت کے سائے مےں پرورش پانے والے اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر آخری داﺅ کھےلنے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہےں قوم نے گذشتہ انتخابات مےں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کر کے اپنا فےصلہ سنا دیا تھا

مزید : میٹروپولیٹن 1