پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپے،گرانفروشوں کے چالان

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں اور اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپے،گرانفروشوں کے چالان

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز،پرائس مجسٹریٹوں اورٹی ایم اوز نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے اے سی (رائے ونڈ)علی شہزاد نے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو1ہزارروپے جر مانہ عائد کیااے سی (ماڈل ٹا ؤن)طارق منظور چا نڈیو نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیاٹی ایم او (راوی ٹا ؤن) احمد کمال نے1دکاندار کو3ہزار روپے جر مانہ عائد کیا ٹی ایم او (داتا گنج بخش ٹا ؤن)زبیر وٹو نے2دکانداروں کو1ہزار5سوروپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (گلبرگ ٹا ؤن) فیصل شہزاد نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیاٹی ایم او (اقبال ٹا ؤن) سید علی حسن نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1 دکاندارکو1ہزارروپے جرمانہ عائد کیاٹی ایم او (نشتر ٹا ؤن ) علی عباس بخاری نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو2ہزارروپے جر مانہ عائد کیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 435دکانوں پر چھاپے ما رے۔ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر57دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ57ہزارروپے کے جر مانے عائد کیے جبکہ1شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1