اچھرہ میں آتشزدگی سے تین کمسن بہنوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے،عابد صدیقی

اچھرہ میں آتشزدگی سے تین کمسن بہنوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے،عابد صدیقی

  




لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اچھرہ میں تین کمسن بہنوں کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دل خراش واقعہ اگرڈیفنس میں ہوتا تو حکومت کو لالے پڑ جاتے ،گنجان آباد علاقوں میںآتشزدگی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے ،لاہورمیں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام اوران پرقابوپانے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے ، گنجان آبادعلاقوں میں ایمرجنسی سروس موثر انداز میں کام نہیں کرتی جس کاحل تلاش کیا جائے ،سوچنایہ ہے کہ آتشزدگی سے غریب ہی کا کیوں نقصان ہوتاہے اس کے بچے ہی کیوں جھلستے ہیں،محنت کش کے گھر ہی کیوں آگ لگتی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے ،اگرمنصوبہ بندی کی جائے توحالات پرقابوپایا جاسکتا ہے ،ضرورت صرف وسائل کودرست سمت میں استعمال کرنے کی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...