ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ اے کی ماحول کے عالمی دن کے حوالے سے مشترکہ تقریب

ایل ڈبلیو ایم سی اور پی ایچ اے کی ماحول کے عالمی دن کے حوالے سے مشترکہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیوایم سی) نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی(پی ایچ اے) کے اشتراک سے ماحول کا عالمی دن خصوصی اہتمام کے ساتھ منایا۔ اس سلسلے میں دو بڑی سرگرمیاں منعقد کی گئیں جو آگاہی واک، شہریوں کی طرف سے صاف ماحول کے عہد، ٹریفک اشاروں پر لِٹر وارڈنز کی تعیناتی،معلوماتی و آگاہی کیمپوں کی تنصیب ، پبلک بریفنگ، پمفلٹس کی تقسیم اور خصوصی صفائی انتظامات پر مشتمل تھیں۔ شوکت خانم چوک جوہر ٹاﺅن میں پہلی مرکزی سرگرمی میں منعقدہ واک کی قیادت ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی محمد شکیل احمد، کمیونی کیشن سپیشلسٹ اوزپاک بیکر کُکو باس اور منیجر کمیونی کیشن ایل ڈبلیوایم سی رضا خان نے کی۔ دیگر شرکا ءمیں ایل ڈبلیوایم سی کی طرف سے منیجر پلاننگ آصف اقبال، منیجر آپریشنز سہیل انور ملک، ڈپٹی منیجر کمیونی کیشن شفقت رسول، ڈپٹی منیجر آپریشنز فہد اسلم، اسسٹنٹ منیجرز اسد احمد، محمد عمیر خان، رحمان ملک، ارم زہرا، زونل افسران اور سوشل موبلائزرز جبکہ پی ایچ اے کی طرف سے، زونل ڈائریکٹر محمد تحسین، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز مدثر اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر محمد عمران اور دیگر عملہ شامل تھا۔ مزید براں لاہور یونیورسٹی برائے خواتین، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب، کپس سکول سسٹم اور دیگر تعلیمی اداروں سے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واک کے شرکا ءنے ماحول کے عالمی دن کے حوالے سے نعرے لگائے، پمفلٹس تقسیم کئے اور شہریوں کو ماحول کے تحفظ کے عالمی دن کی اہمیت و ضرورت پر بریف کیا۔مہم کے شرکاءنے علامتی ویسٹ پکنگ سرگرمی میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے ٹریفک اشاروں پر ڈیوٹی دی اور سڑکوں پر گندگی پھینکنے والے شہریوں کے علامتی چالان کئے۔ جلو پارک کینال روڈ اپر بھی اسی نوعیت کی سرگرمی کا اہتمام کیا گیا جس میں منعقدہ آگاہی واک کی قیادت زونل ڈائریکٹر پی ایچ اے نیاز احمد، ریجنل منیجر البیراک فریحہ شاد اور منیجر کمیونی کیشن ایل ڈبلیوایم سی رضا خان نے کی۔مرکزی واک کے اختتام پر ڈی جی پی ایچ اے محمد شکیل احمد کا کہنا تھا کہ اس جوش و خروش سے یہ اہم دن منانے کا مقصد شہریوں کو ماحول کے عالمی دن کی اہمیت و ضرورت پر آگاہ کرنا اور سب کو یہ بتانا ہے کہ کس طرح ہم سب ملکر انفرادی و اجتماعی طور پر ماحول کے تحفظ کے لےے مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ترجمان رضا خان نے بات کرنے ہوئے کہا کہ شہر یوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی کاوشوں میں اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ایل ڈبلیوایم سی کی کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی کی بنیاد ماحول دوست طریقہ پر استوار ہو۔ کمپنی روزانہ پیدا ہونے والے تقریباً 6ہزار ٹن کوڑاکرکٹ کو ماضی کے برعکس جلانے اور کھلے پھینکنے کی بجائے سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے۔