ریسکیو 1122کا منصوبہ شریف برادران کے 30سالہ دور اقتدار پر بھاری ہے،ناصررمضان

ریسکیو 1122کا منصوبہ شریف برادران کے 30سالہ دور اقتدار پر بھاری ہے،ناصررمضان

  



لاہور (پ ر)مسلم لیگ (ق ) لاہور کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا کہ سڑک پر گرے ہوئے زخمی کی مددکے لیے ایک فون کال پر چوہدری پرویز الہیٰ کی ریسکیو 1122کی گاڑی آج بھی بر وقت پہنچتی ہے، ریسکیو 1122کی سروس سے بروقت کروڑوں عوام آج بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ 1122منصوبہ شریف برادران کے 30سالہ دور اقتدار پر بھاری ہے، انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ ترقی اور خوشحالی کا دور واپس لائیگی ، چوہدری پرویز الہیٰ عوامی خدمت کی بدولت عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، چوہدری پرویز الہیٰ نے 5سالوں میں پنجاب کو اتنا مظبوط کر دیاتھا کہ موجودہ حکمرانوں کو اسے برباد کرنے میں6سال لگ گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1