دوسروں کا چہرہ ’چرانا‘ آسان ہوگیا

دوسروں کا چہرہ ’چرانا‘ آسان ہوگیا
دوسروں کا چہرہ ’چرانا‘ آسان ہوگیا
کیپشن: Dosron

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوزڈیسک) ہم سب کی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسا وقت ضرور آتا ہے، جب ہم دوسروں سے چھپنا چاہتے ہیں۔ عام طور پر ہم اس مقصد کے حصول کے لئے عینکوں یا گلوبند (اسکارف) کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب امریکی ریاست شکاگو میں ایک طالب علم نے ایک ایسا انضمامی (prosthetic) ماسک بنا ڈالا ہے، جو پہننے والوں کو نگرانی کا مقابلہ کرنے کے خلاف مکمل طور پر ایک نئی شناخت دے دیگا۔ کولمبیا کالج شکاگو کے طالب علم کی طرف سے بنایا جانے والایہ ماسک معروف فلمی کردار لیو سیل واگیو (Leo Selvaggio) کا ہے۔ اس ضمن میں طالب علم کا کہنا ہے کہ ”میں انقلاب کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، میں صرف اس خیال کی ترویج کر رہا ہوں جس میں میری دلچسپی ہے۔ میں تشدد اور جرم کو معاف نہیں کرتا لیکن یہ جدت ہمیں ایک دوسرے سے جڑنے پر مجبور کرے گی۔ میں نے شعوری طور پر نہیں بلکہ لاشعوری طور پر ماسک کے لئے یہ فلمی کردار منتخب کیا ہے کیوں میں اس فلم سے محبت کرتا ہوں اور اسے 7 بار دیکھ چکا ہوں۔