حکومت ماحولیات کے تحفظ کیلئے قانونی ذمہ داریاں پوری کرے،خدیجہ عمر فاروقی

حکومت ماحولیات کے تحفظ کیلئے قانونی ذمہ داریاں پوری کرے،خدیجہ عمر فاروقی

  



 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے تحفظ ماحول کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز حکومت نے رواں سال تحفظ ماحول کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت50%سے زائد کٹ لگایا اور ماحولیات کے تحفظ جیسے اہم مسئلہ پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرنا چاہتی انہوں نے کہا کہ مالی سال 2011-12میں تحفظ ماحولیات پنجاب کا ترقیاتی بجٹ35کروڑ تھا جبکہ رواں سال کے بجٹ میں کمی کرکے16کروڑ کردیا گیا دوسری جانب پنجاب حکومت میٹروبس ،میٹروٹرین اور آلودگی پھیلانے والے کول پاور منصوبے لارہی ہے ۔لہذا پنجاب حکومت ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے اپنی قانونی ، اخلاق اور انتظامی ذمہ داریاں پورے کرے اور اپنا رویہ ماحول دوست بنائے خدیجہ فاروقی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ماحولیات کے تحفظ کے ترقیاتی بجٹ میں کم از کم 100فیصد اضافہ کرے اور چوہدری پرویز الٰی کے گرین پنجاب ویژن کا مطالعہ کرےں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...